QR CodeQR Code

سیاسی سمجھوتے تک طالبان مستقل جنگ بندی نہیں کریں گے، زلمے خلیل زاد

27 Sep 2020 08:00

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 888671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888671/سیاسی-سمجھوتے-تک-طالبان-مستقل-جنگ-بندی-نہیں-کریں-گے-زلمے-خلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org