0
Sunday 27 Sep 2020 08:12

اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں، پرویز رشید

اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں جو دلیل ہے کہ سچ کڑوا اور برداشت سے باہر ہے، نادان دوست شجر ممنوعہ موضوعات کو قوم کی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مناسب ہو گا کہ غیر اعلانیہ ترجمان کی بے قابو زبان کو تالے لگائے جائیں یا ان ممنوعہ موضوعات پر کھلے مباحثے کو برداشت کرنے کی سکت پیدا کی جائے، بصورت دیگر معتبر کمیشن قائم کیا جائے اور کمیشن ان ذمہ داروں کا تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر جواب دہی کا سامنا ہوا۔ کمیشن ان ذمہ داروں کا بھی تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو فیٹف جیسی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 
خبر کا کوڈ : 888675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش