0
Sunday 27 Sep 2020 12:02

لوگ اپنا بندوبست کر لیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں، شیخ رشید

لوگ اپنا بندوبست کر لیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دباؤ ہے، لوگ اپنا بندوبست کر لیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں۔ شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، کے سی آر پر سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی آؤں گا، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کر لیا ہمارے پاس 30 کلومیٹر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تجاوزات کی نشاندہی کی جا رہی ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دباؤ ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، سندھ حکومت سے درخواست ہے جو لوگ بے گھر ہوں گے انہیں متبادل جگہ فراہم کرے، جس طرح سپریم کورٹ کا کے سی آر بحالی کے لئے جذبہ ہے، اسی طرح وفاق اور صوبائی حکومت کا جذبہ ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 888702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش