?>?> کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا - اسلام ٹائمز
0
Sunday 27 Sep 2020 12:17

کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے میں 9 سالہ بچی کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں جمع ہوگئے اور انہوں ںے ولید احمد نامی شخص کو پکڑ لیا۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم ولید اسی علاقے کی رہائشی بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر بچی نے شور مچایا، تو اسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع پر پولیس نے مبینہ ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش