QR CodeQR Code

کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

27 Sep 2020 12:17

مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم ولید اسی علاقے کی رہائشی بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر بچی نے شور مچایا، تو اسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے میں 9 سالہ بچی کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں جمع ہوگئے اور انہوں ںے ولید احمد نامی شخص کو پکڑ لیا۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم ولید اسی علاقے کی رہائشی بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر بچی نے شور مچایا، تو اسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع پر پولیس نے مبینہ ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 888704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888704/کراچی-میں-بچی-سے-زیادتی-کی-کوشش-کرنیوالا-ملزم-دھر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org