?>?> اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نےغلط ثابت کر دکھایا، شبلی فراز - اسلام ٹائمز
0
Sunday 27 Sep 2020 12:24

اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نےغلط ثابت کر دکھایا، شبلی فراز

اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نےغلط ثابت کر دکھایا، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کٹھن حالات میں اعلی کارکردگی دکھانا عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، وزیراعظم کے کامیاب وژن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جب کہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے، پنجاب میں 2229 جب کہ سندھ میں 2477 اموات ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں37525 کیسز اور 1258 اموات ہوئیں، اسلام آباد میں کیسز 16324 اور 181 اموات ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 888706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش