QR CodeQR Code

یمن،فوج کے ساتھ جھڑپ میں القاعدہ کے 15 جبکہ قبائل کے 3 جنگجو ہلاک، لڑاکا طیارے پر جنگجووں کا قبضہ

2 Aug 2011 14:52

اسلام ٹائمز:فوج نے القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف ایک ہفتہ طویل آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ جس میں زنجبار کے مشرق میں الواحدہ اسٹیڈیم کے قریب القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا گیا۔ یہ علاقہ زیادہ تر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کے گرفت میں ہے۔


صنعاء:اسلام ٹائمز۔ یمن کے جنوبی شہر زنجبار کے گرد و نواح میں فوج کے فضائی حملے میں القاعدہ کے کم از کم 15 جنگجو ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں سے ایک زنجبار کے مشرق میں الواحدہ اسٹیڈیم کے قریب القاعدہ کے ٹھکانے پر کیا گیا، جس کا زیادہ تر علاقہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کے گرفت میں ہے۔ جبکہ زنجبار کے جنوب میں دو دیگر حملوں میں خامیلا کے زرعی علاقے اور العمودیہ شہر میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوج نے القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف ایک ہفتہ طویل آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔
 ادھر تائز شہر کے قریب یمنی فوج اور قبائلیوں کے درمیان خوفناک جھڑپ میں کم از کم 2 قبائلی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھڑپ میں فوج کا بھی جانی نقصان ہوا اور انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کو خالی کر دیا۔ تاہم فوج نے جانی نقصان کی تعداد نہیں بتائی۔ 40 لاکھ نفوس پر مشتمل تائز شہر میں جھڑپ پیر کی صبح شروع ہوئی۔ لڑائی کے دوران قبائلیوں نے ایک فوجی ٹینک تباہ کر دیا اور ایک اور لڑاکا طیارے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ قبائلیوں کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ان مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو صدر علی عبداللہ صالح کے اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قبائلی گزشتہ دو ماہ سے صدرصالح کی وفادار فوج سے لڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 88871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88871/یمن-فوج-کے-ساتھ-جھڑپ-میں-القاعدہ-15-جبکہ-قبائل-3-جنگجو-ہلاک-لڑاکا-طیارے-پر-جنگجووں-کا-قبضہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org