QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کشمیر کاز سے جڑا ہے، شہباز شریف

27 Sep 2020 13:05

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ ہے، جو کشمیر کاز سے جڑا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اس معاملے کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے، حکومتی رویّئے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں۔


خبر کا کوڈ: 888710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888710/گلگت-بلتستان-کشمیر-کاز-سے-جڑا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org