0
Sunday 27 Sep 2020 16:37

لبنان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک، 15 گرفتار

لبنان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک، 15 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین ہونے والی ایک خونریز جھڑپ میں 13 دہشتگرد ہلاک اور 15 گرفتار ہوئے ہیں۔ لبنان کی فوج نے اس ملک کے شمال میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لبنان کے شمال میں واقع علاقے وادی خالد میں لبنانی فوج اور دہشتگردوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 13 دہشتگرد ہلاک اور 15 گرفتار ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد فرار کر گئے۔ لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اس علاقے میں حالات کنٹرول میں ہیں اور فرار ہونے والے 2 دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش