0
Sunday 27 Sep 2020 17:34

الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں نواز شریف کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں، فیاض الحسن چوہان

الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں نواز شریف کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر پر نون لیگ میں بغاوت کی لہر اٹھی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغاوت کی ایک مثال جلیل احمد شرقپوری ہے، ان کا نون لیگ چھوڑنا پارٹی میں اختلافات کی بنیاد ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ 50 ارکان پنجاب اسمبلی ہیں، نواز شریف کی اداروں کے مخالف بیان کے بعد پارٹی ارکان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نون لیگ کرپشن بچانے کیلئے حربے استعمال کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شریف خاندان جمہوریت کی آڑ میں کرپشن بچانے کی کوشش کرتا ہے، نون لیگ کی جانب سے لوگوں کو مس گائیڈ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں نواز شریف کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں، ان کے بیان کی مخالفت کرنے والوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا جا سکتا، نون لیگ کے ارکان اسمبلی کھل کر نواز شریف کے بیان کی مخالفت کریں۔

لاہور موٹروے زیادتی کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پنجاب میں کئی زیادتی کیس حل کیے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ زیادتی کیس پر براہ راست وزارت اطلاعات سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کھربوں روپے پراپرٹی کے مالک ہیں، عوام ان کی جائیداد کی تفصیلات دیکھ کر حیران ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں، ان کا ووٹ بینک صرف 3 اضلاع میں ہے جبکہ ان کی جائیداد پورے پاکستان میں ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان احتسابی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، مولانا غلط فہمی سے نکل آئیں، آپ کو احتسابی کارروائی میں شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ کوئی ہے جو مجھ پر ہاتھ ڈالے، آج وہ عوام کیلئے نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کےخلاف ہر قسم کی کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 888740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش