QR CodeQR Code

میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیا گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ

27 Sep 2020 17:49

نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون مستقبل میں برآمدات میں اضافے کا سبب ہوں گے،خصوصی اقتصادی زون میں روزگار کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سی پیک کے تحت ہیلتھ ، میڈیکل سٹی میں مواقع موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہیلتھ ، میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون مستقبل میں برآمدات میں اضافے کا سبب ہوں گے،خصوصی اقتصادی زون میں روزگار کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 888741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888741/میڈیکل-سٹی-فیصل-آباد-خصوصی-اقتصادی-زون-میں-قائم-کیا-گیا-ہے-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org