QR CodeQR Code

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی عوام احتیاط کریں، مرتضٰی وہاب

27 Sep 2020 19:13

اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 تھی جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اعشاریہ 6 ہوگئی ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کم ہوا ہے، ختم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 تھی جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اعشاریہ 6 ہوگئی ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کم ہوا ہے، ختم نہیں۔ خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 251 متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888752/سندھ-میں-کورونا-کیسز-کی-تعداد-بڑھ-رہی-عوام-احتیاط-کریں-مرتض-ی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org