0
Sunday 27 Sep 2020 19:16

صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2492 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 158 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش