0
Sunday 27 Sep 2020 21:12

بھارت، ایک دن میں 92 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب، فعال کیسز میں کمی

بھارت، ایک دن میں 92 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب، فعال کیسز میں کمی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ رہنے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جہاں انفیکشن کے 86 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، وہیں 92 ہزار سے زائد افراد نے اس وباء کو شکست دی، جس کے نتیجے میں فعال معاملوں میں ساڑھے چار ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 92043 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 4941628 ہوگئی ہے۔

فعال کیسز کی تعداد میں 4567 کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ صحتمند افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسوں سے زیادہ ہے اور اب یہ 956402 رہ گئی ہے۔ ہفتے کے روز 93420 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے تھے، جس سے فعال معاملات 9147 رہ گئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88600 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 5992533 تک پہنچ گئی۔ اسی مدت میں 1124 مریضوں کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے انفیکشن میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 94503 ہوگئی۔ ملک میں فعال معاملے 15.96 فیصد اور اموات کی شرح 1.58 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ ٹھیک ہونے والوں کی شرح 82.46 فیصد ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش