0
Sunday 27 Sep 2020 21:12

بی جے پی کے سابق وزیر جسونت سنگھ کا انتقال

بی جے پی کے سابق وزیر جسونت سنگھ کا انتقال
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 82 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ برسوں سے کوما میں تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں سے ایک جسونت سنگھ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے دوران مختلف وزارتوں کے کابینی وزیر کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے 1996ء سے 2004ء کے دوران دفاع، خارجہ اور خزانہ جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔ 2014ء میں بی جے پی نے جسونت سنگھ کو راجستھان کے باڑمیر سے پارلیمانی انتخابات کا ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد ناراض جسونت سنگھ نے پارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا مگر وہ ہار گئے۔ اسی برس انہیں سر ممیں شدید چوٹ آئی، تب سے وہ کوما میں تھے۔ جسونت سنگھ نے پہلے فوج میں رہ کر ملک کی خدمت کی اور بعد میں سیاست کا دامن تھام لیا۔ جسونت سنگھ 1980ء سے 2014ء تک رکن پارلیمنٹ رہے اور اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قیادت کی۔ ان کے بیٹے مانویندر سنگھ بھی سیاست میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش