QR CodeQR Code

تحفظ ناموس رسالت، اہلیبیت و صحابہ ہم سب مسلمانوں کی بنیاد ہیں، زاہد بلال قریشی

27 Sep 2020 20:46

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی کے جلوسوں و جلسوں کو عظمت اہل بیت وصحابہ کرام علیہم رضوان کے نام سے منسوب کریں گے اور جلوس ہائے میلاد کے مسائل کے حل کو ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) و تحفظ اہلیبیت و تحفظ صحابہ ہم مسلمانوں کی بنیاد ہیں اور میلاد کے جلوس کا تحفظ ہمارا مشن ہے، جس کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ متحدہ میلاد کونسل میں نئی 5 تنظیمات نے شمولیت اختیار کرکے اتحاد کو تقویت دی، متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے نکالے جانیوالے جلوسوں اور جلسوں کو عظمت اہل بیت و صحابہ کرام  کے نام سے منسوب کریں گے، ہم مقدس ہستیوں کی ناموس کے تحفظ کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ہم مقدس ہستیوں کی توہین برداشت نہیں کرسکتے اور ناموس رسالت(ص) و ناموس اہلبیت و صحابہ کرام ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں جلوس اور جلسے منانے والی تنظیمات کے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے شہر بھر میں دو درجن سے زائد جلوس ہائے میلاد کا اہتمام کیا جائے گا، ہم جلوس ہائے میلاد کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے بہترین انتظامات کروائیں تاکہ تمام جلوسوں کے روٹس اور دیگر مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 888760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888760/تحفظ-ناموس-رسالت-اہلیبیت-صحابہ-ہم-سب-مسلمانوں-کی-بنیاد-ہیں-زاہد-بلال-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org