0
Sunday 27 Sep 2020 21:08

 عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے ورنہ دم دما مست قلندر ہوگا، پیپلزپارٹی ملتان

 عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے ورنہ دم دما مست قلندر ہوگا، پیپلزپارٹی ملتان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران نے اپنے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان اور اس کے وزرا بول رہے تھے کہ عوام کو بہت ریلیف ملنے والا ہے ریلیف یہ ہے کہ میڈیسن دو سو باسٹھ فیصد مہنگی، گھی 15 روپے فی کلو مہنگا، بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، موجودہ جاہل حکمران ٹولہ عوام کے منہ سے روٹی کو نوالہ چھیننے کو ہی ریلیف سمجھتا ہے، میڈیسن مہنگی کر کے دراصل عمران خان چاہتے ہیں کہ غریب آدمی کی پہنچ سے میڈیسن دور ہو جائیں اور وہ بیماری میں تڑپ تڑپ کر مر جائے تاکہ ملک میں غربت نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ ہو جائے، جناب ماہر معاشیات وزیراعظم عمران خان چڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ضروریات زندگی کی اشیا عوام کی زندگی سے دور ہو رہی ہیں، خدا کا واسطہ مانو لوگوں کی زندگیوں کو آسان بناو ان کو جینے دو ورنہ بہتر ہے کہ عزت کا راستہ اپنا کر استعفی دو اور عوام کی جان چھوڑ دو، یاد رکھو کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی سمندر تمھیں اور تمھاری نالائق و نااہل کابینہ کو ایوان اقتدار سے ہمیشہ کیلئے اکھاڑ پھینکے گا، کیونکہ دو سال میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خون کے اتنے آنسو رلائے ہیں کہ اب عمران خان کو نکالے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ہی نہیں سکتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے ورنہ دم دما مست قلندر ہو گا اور عوام کا سمندر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام تحریک سے تمھارے پرخچے اڑا دے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 888765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش