0
Sunday 27 Sep 2020 21:32

پشاور میں وکیل کو اغواء کرنیوالے دو ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

پشاور میں وکیل کو اغواء کرنیوالے دو ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ سرہند میں پولیس نے کارروائی کرکے مغوی وکیل کو بازیاب کراکے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر عبدالسلام کے مطابق پشاور سرہند پولیس نے کارروائی کے دوران اغواء ہونے والے وکیل ایڈووکیٹ عمران کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جب کہ دو مسلح اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 888773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش