QR CodeQR Code

روس میں جاری کوہ قاف 2020 جنگی مشقیں اختتام پذیر

27 Sep 2020 21:51

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 ستمبر سے 26 ستمبر تک روس میں جاری رہنے والی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیردفاع پرویز خٹک نے خصوصی شرکت کی اور ‏‏مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں پاکستان، روس، چین، ایران، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں ’’کوہ قاف 2020‘‘ اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 ستمبر سے 26 ستمبر تک روس میں جاری رہنے والی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیردفاع پرویز خٹک نے خصوصی شرکت کی اور ‏‏مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں پاکستان، روس، چین، ایران، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی شریک ہوئے۔ مشقوں میں شریک پاکستانی اورچینی دستوں نے وزیردفاع‏‏ ‏پرویز خٹک سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ پاک فوج کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ ‏‏جنرل اظہرصالح بھی وفد کا حصہ تھے۔ خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشقوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ مشقوں میں شرکت کرنےوالی فوجی ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کرتی ہیں، پاکستان پہلے بھی روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی فوجی مشقوں میں حصہ لے چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان نے روس، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے آخری لمحوں میں مشقوں میں شرکت سے راہ فرار اختیار کر لی تھی۔


خبر کا کوڈ: 888780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888780/روس-میں-جاری-کوہ-قاف-2020-جنگی-مشقیں-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org