0
Sunday 27 Sep 2020 21:59

آرمینیا اور آذربائیجان میں جھڑپیں، پاکستان کا آذربائیجان کی حمایت کا اعلان

آرمینیا اور آذربائیجان میں جھڑپیں، پاکستان کا آذربائیجان کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان اور آرمینیا میں جھڑپوں پر موقف دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے اور انکے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نگورنو کاراباخ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان نے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کرلیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نگورنوکاراباخ ریجن میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان آرمینیا افواج کی آذربائیجان کی شہری آبادی پر شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس پورے خطے کا امن و سلامتی داو پر لگ سکتا ہے، کشیدگی میں خاتمے کے لیے آرمینیا اپنی فوجی کارروائی فوری بند کرے، وگرنہ پاکستان آذربائیجان کیساتھ کھڑا ہے، انکے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نگورنوکاراباخ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش