0
Sunday 27 Sep 2020 22:44

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی گیارہویں برسی، ہزاروں لوگ شریک 

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی گیارہویں برسی، ہزاروں لوگ شریک 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام سالانہ چہلم شہدائے کربلا و شہداء امام بارگاہ جوہر علی شاہ(وڈانی امام بارگاہ) کا اجتماع شہداء چوک میں منعقد ہوا، شہداء کی برسی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، برسی کے اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، مفسر قرآن علامہ محمد حسن جعفری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، امامیہ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین سید سجاد حسین نقوی، مولانا عطا محمد جتوئی نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان سید انعام حیدر نے انجام دی۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے امام بارگاہ جوہر شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء کسی بھی قوم کا سہرا ہوتے ہیں، شہداء کے خون سے قوموں میں انقلاب برپا ہوتا ہے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے شہداء کی مرہون منت ہیں، شہدائے راہ کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قیامت تک کے لیے اپنے آپ کو امر کرلیا۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام یزیدیت کی عبرتناک شکست کا اعلان ہوگا، ملک بھر میں عزادار یزیدی کردار کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں نکلیں گے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری عظیم قوت اور طاقت کا نام ہے جس سے ہر دور کا یزید خائف رہا ہے۔ 9صفر 2009ء ڈیرہ غازیخان کی تاریخ کا دردناک اور دکھ بھرا دن تھا، جس دن انسانیت اور حسینیت کے دشمنوں نے چہلم شہدائے کربلا پر خودکش دھماکہ کیا تھا جس میں 26 لوگ شہید ہوگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 888786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش