0
Sunday 27 Sep 2020 22:58

منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا گیا

منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا۔ اس حوالے سے ایف آئی نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو 1 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اکاونٹس میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی، اس رقم کے ذرائع کیا ہیں بتایا جائے، آپ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اگر اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ دوسری جانب شہباز شریف کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سیکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش