0
Sunday 27 Sep 2020 23:19

وزیراعظم پر 93 فیصد پاکستانیوں‌ کا اعتماد، عرب میگزین کا سروے

وزیراعظم پر 93 فیصد پاکستانیوں‌ کا اعتماد، عرب میگزین کا سروے
اسلام ٹائمز۔ عرب میگزین کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 93 فیصد پاکستانیوں نے ایک بار پھر عمران خان پر بطور وزیراعظم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پر اعتماد اور مقبولیت کے حوالے سے خلیج میگزین نے ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں 16 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ میگزین کی رپورٹ کے مطابق مشکل فیصلوں، مہنگائی جیسے چیلنجز کے باوجود وزیراعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 93.2 فیصد رائے دہندگان نے وزیراعظم کی کارکردگی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔ سروے میں حصہ لینے والے افراد نے ماضی کے تمام وزرائے اعظم کے مقابلے میں عمران کو بہتر وزیراعظم قرار دیا۔ یاد رہے کہ سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں‌ سامنے آئے ہیں کہ جب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور وزیراعظم کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے، جو آئندہ ماہ سے ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 888792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش