0
Sunday 27 Sep 2020 23:54

شدت پسند عناصر نے یزید کے حق میں نعرے لگا کر خود کو بے نقاب کر دیا، علامہ عارف واحدی

شدت پسند عناصر نے یزید کے حق میں نعرے لگا کر خود کو بے نقاب کر دیا، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جماعت اہل حرم کی طرف سے منعقدہ ’’اتحاد امت مصطفیٰ (ص)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی گلزار نعیمی کی اتحاد امت کے لئے مسلسل کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ وطن عزیز میں انتشار و افتراق کی فضاؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا اسلام کا عادلانہ نظام اور ریاست مدینہ کا سسٹم ہم سب کا ہدف اور مقصد نہیں ہے۔؟ کیا یہ مقصد تکفیر اور یزید زندہ باد کے نعرے لگا کر حاصل ہوسکتا ہے۔ محرم سے ایک ماہ قبل حضرت سیدہ سلام اللہ علیھا کی شان میں گستاخی اور محرم کے آغاز میں اسلام آباد میں صحابہ کرام کی توہین امت اور پاکستان کے خلاف ایک بھیانک سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ اہل تسنن اور اہل تشیع کے جیّد اور سنجیدہ علمائے کرام نے اس توہین اور گستاخی کی بھرپور اور واشگاف انداز میں مذمت کرکے اپنی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دیا اور عملی طور پر یہ اعلان کیا کہ ہم ایسی کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔ افسوس کہ یہاں بعض معلوم الحال شدت پسند اور تکفیری عناصر کسی بہانے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں آگ لگانے کی کوشش کی اور مختلف ریلیوں میں غلیظ اور یزید کے حق میں نعرے لگا کر خود کو بے نقاب کیا، مگر ہم اعلان کر رہے ہیں کہ ہم حسب سابق اپنی اتحاد و وحدت کی کوششوں اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور ان فرقہ واریت اور انتشار و افتراق کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 888793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش