QR CodeQR Code

الفتح کا وفد حماس کیساتھ مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ چکا ہے، حسین حمایل

27 Sep 2020 23:40

ترک خبررساں ایجنسی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے الفتح و حماس کے وفود کے درمیان ترکی و قطر کے اندر گفتگو ہوئی تھی جبکہ آج بھی الفتح کا ایک وفد حماس کیساتھ گفتگو کیلئے مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کے ترجمان حسین حمائل نے ترک خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اتحاد و فلسطینی انتخابات کے حوالے سے حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے الفتح کا ایک مذاکراتی وفد مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ چکا ہے۔ حسین حمائل نے ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے الفتح و حماس کے وفود کے درمیان ترکی و قطر کے اندر گفتگو ہوئی تھی جبکہ آج بھی الفتح کا ایک وفد حماس کے ساتھ گفتگو کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ چکا ہے۔ ترجمان الفتح کے مطابق مذاکرات کے لئے قاہرہ میں موجود الفتح کے وفد میں فتح کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ جبریل الرجوب اور سنٹرل کمیٹی کے رکن روحی فتوح بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888794/الفتح-کا-وفد-حماس-کیساتھ-مذاکرات-کیلئے-قاہرہ-پہنچ-چکا-ہے-حسین-حمایل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org