QR CodeQR Code

عراق، صوبہ ذیقار میں امریکی فورسز پر حملہ، سریہ قاصم الجبارین نے ذمہ داری قبول کر لی

27 Sep 2020 23:55

عرب ای مجلے شفق نیوز کیمطابق فوجی سازوسامان پر مشتمل ایک امریکی قافلہ البطحاء نامی علاقے سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ دوسری طرف عراق کی قاصم الجبارین نامی مزاحمتی تحریک نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی خبررساں ایجنسی الاعلام الامنی کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے ذیقار میں ایک امریکی قافلہ سڑک کنارے نصب بم کے ساتھ جا ٹکرایا جس سے متعدد امریکی فوجی ہلاک اور دسیوں امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ عرب ای مجلے شفق نیوز کے مطابق فوجی سازوسامان پر مشتمل ایک امریکی قافلہ البطحاء نامی علاقے سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ دوسری طرف عراق کی قاصم الجبارین نامی مزاحمتی تحریک نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سریہ قاصم الجبارین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکی قابض فورسز کو فوجی و اقتصادی حوالے سے کنٹرول کرنے کے لئے انجام دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کسی فریق کی جانب سے اس حملے میں ہونے والے حتمی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 888796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888796/عراق-صوبہ-ذیقار-میں-امریکی-فورسز-پر-حملہ-سریہ-قاصم-الجبارین-نے-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org