0
Monday 28 Sep 2020 11:08

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ افغان مفاہمتی کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ عبداللہ عبداللہ وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب بھی کریں گے۔ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ ان کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات بھی ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّہ  کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس دورے سے دونوں فریقین کو دوحہ میں ہونے والے افغانستان امن مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے لکھا مجھے امید ہے کہ اس دورے سے ہر سطح پر باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 888844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش