0
Monday 28 Sep 2020 11:24

آذربائیجان اور آرمینیا جنگ بند کریں اور تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کریں، انتونیو گو تریس

آذربائیجان اور آرمینیا جنگ بند کریں اور تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کریں، انتونیو گو تریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے آذر بائیجان اور آرمینیا سے فوری جنگ بندی کی اپیل کردی ہے۔ یہ اپیل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تریس نے کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گو تریس نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان شروع ہونے والی جنگ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آذربائیجان اور آرمینیا سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بند کریں اور تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کریں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گو تریس نے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی تنازع پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں جس کے بعد بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش