QR CodeQR Code

وزیراعظم خود اداروں کو سیاست میں ملوث کررہے ہیں، قمر الزماں کائرہ

28 Sep 2020 11:30

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے ماضی میں جب بھی غلطیاں ہوئیں تو ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم خود اداروں کو سیاست میں ملوث کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلسے اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے ماضی میں جب بھی غلطیاں ہوئیں تو ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔ ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ماضی میں نہیں جانا چاہیے لیکن اب یہ طے کردیں کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔ پی پی کے مرکزی رہنما نے میزبان کے استفسار پر کہا کہ جلسے اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے آخری آپشن ہیں۔ پی پی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا کہ اے پی سی کے اعلامیے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888851/وزیراعظم-خود-اداروں-کو-سیاست-میں-ملوث-کررہے-ہیں-قمر-الزماں-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org