QR CodeQR Code

طلال چوہدری کے معاملے پر پارٹی دو روز میں فیصلہ سنا دیگی، رانا ثناء اللہ

28 Sep 2020 11:39

میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔ اس معاملے پر نون لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری کے بارے میں شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔ اس معاملے پر نون لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہباز شریف کو انصاف ملے گا۔ اس موقعے پر مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ زخمی حالات میں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ انہوں ںے اس موقعے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا جبکہ فیصل آباد پولیس نے اس معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی جب گذشتہ روز طلال چوہدری کا بیان لینے کے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی تو وہ پہلے ہی اسپتال سے چلے گئے۔


خبر کا کوڈ: 888853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888853/طلال-چوہدری-کے-معاملے-پر-پارٹی-دو-روز-میں-فیصلہ-سنا-دیگی-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org