QR CodeQR Code

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

28 Sep 2020 12:00

دیگر ملزمان حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ آصف زرداری اور فریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔ دیگر ملزمان حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 888865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888865/میگا-منی-لانڈرنگ-کیس-آصف-زرداری-اور-فریال-تالپور-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org