0
Monday 28 Sep 2020 18:51

1100 ارب کا لولی پوپ دینے والے حکمرانوں نے کراچی پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، جماعت اسلامی

1100 ارب کا لولی پوپ دینے والے حکمرانوں نے کراچی پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ”حقوق کراچی مارچ“ کے کامیاب انعقاد پر جماعت اسلامی کراچی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حقوق کراچی مارچ“ میں کراچی کے عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی آج بھی دینی جماعتوں کا سب سے مضبوط قلعہ ہے، کراچی کو اپنا حق دیئے بغیر اب کراچی کے عوام خاموش نہیں رہیں گے، حافظ نعیم الرحمن کی جرأت مند قیادت میں کراچی کی تقدیر بدلے گی اور لسانیت، جاگیردارانہ سیاست کو دفن کرکے رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد گیارہ سو ارب روپے کا لولی پوپ دینے والے حکمرانوں نے ایک ماہ گذرنے کے باوجود کراچی کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں خرچ کیا۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی کمی کا بہانہ بناکر کراچی کے عوام پر 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ مسلط کر دی گئی ہے، لیکن وفاقی حکومت اس زیادتی پر ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو اس مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی، زلزلہ ہو یا سیلاب، کراچی کے عوام نے ہمیشہ ہر مشکل میں بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کی ہے، اس لئے اب کراچی کے مسائل پر پورا پاکستان جماعت اسلامی کی قیادت میں متحد ہوکر تمام مسائل کے حل تک بھرپور تحریک چلائے گا اور حکمرانوں سے کراچی کا جائز حق لیکر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 888944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش