QR CodeQR Code

بھارت میں 82170 نئے کورونا کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 60.74 لاکھ

28 Sep 2020 21:40

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحتمند ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں صحتمند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702 ہوگئی۔ اس عرصہ کے دوران 74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک 5016520 افراد کورونا کی وباء سے نجات پا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888951/بھارت-میں-82170-نئے-کورونا-کیسز-متاثرین-کی-مجموعی-تعداد-60-74-لاکھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org