0
Monday 28 Sep 2020 21:00

جنوبی وزیرستان، شرپسندوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ ظفر شہید

جنوبی وزیرستان، شرپسندوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ ظفر شہید
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں رات کے گشت کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کی عمر 25 سال اور ان کا تعلق لاچی ضلع کوہاٹ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش