QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار

28 Sep 2020 21:07

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے، خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے تمام امور گھر سے جاری رکھوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے تمام امور گھر سے جاری رکھوں گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ سلیم مانڈوی والا کو چند روز سے بخار اور جسم میں درد کی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےکورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوگئے اور 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 888956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888956/خیبر-پختونخوا-کے-وزیر-خزانہ-تیمور-سلیم-جھگڑا-کورونا-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org