QR CodeQR Code

حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، اسفندیار ولی

28 Sep 2020 21:24

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی طور بھی قبول نہیں ہے، حکومتی اراکین کیخلاف ثبوت آنے کے باوجود بھی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی طور بھی قبول نہیں ہے۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ حکومتی اراکین کے خلاف ثبوت آنے کے باوجود بھی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 888969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888969/حکومت-اپوزیشن-کو-نیب-کے-ذریعے-سیاسی-انتقام-کا-نشانہ-بنا-رہی-ہے-اسفندیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org