0
Monday 28 Sep 2020 22:00

کوہاٹ، سید انور بادشاہ کے مزار کو کھولنے کیلئے عقیدت مندوں کی ریلی اور اجتماع

کوہاٹ، سید انور بادشاہ کے مزار کو کھولنے کیلئے عقیدت مندوں کی ریلی اور اجتماع
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں روحانی شخصیت سید انور بادشاہ کے مزار کی دوبارہ تعمیر اور اسے کھولنے کیلئے انکے عقیدت مندوں اور مریدین نے ریلی نکالی اور کچہ پکہ کے مقام پر احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے جانبدارانہ رویہ پر سخت تنقید کی۔ احتجاجی اجتماع و ریلی بادشاہ انور غگ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ مظاہرہن نے حکومت کو تنبہہ کی کہ اگر مزار کی ازسرنو تعمیر کی اجازت نہ دی گئی تو ہم نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا شروع کریں گے، روحانی بزرگ پیر شاہ انور کے پاراچنار میں سب زیادہ عقیدت مند ہیں، اس کے علاوہ اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ اور ملک دیگر شہروں میں بھی لاکھوں عقیدت مند موجود ہیں جو بزرگ ہستی کی خاطر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈبوری مسجد کی تعمیر کو اسی مزار کی تعمیر سے مشروط کیا گیا تھا، مسجد کو تعمیر کرنے کے احکامات تو مل گئے مگر مزار کو تعمیر سے حکومت اب تک انکاری ہے، جس پر مقررین نے جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 888976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش