QR CodeQR Code

ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، امین الحق

28 Sep 2020 22:14

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن اب ہم گرین اورنج اور ریڈلائن کے علاوہ کے فور منصوبوں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے بہرصورت ایک دو اور تین سال میں بلا تاخیر اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، ہمارے نامزد کردہ رکن نے کاغذات نامزدگی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن اب ہم گرین اورنج اور ریڈلائن کے علاوہ کے فور منصوبوں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، حکومت نے دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ رسائی کے لئے اقدامات بروئے کار لائے ہیں اور وہاں نئے ٹاورز کی تنصیب کی ہے، اسی طرح سانگھڑ اور تھرپارکر کی 14 لاکھ آبادی کو تھری جی اور فور جی سے منسلک کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر اسمارٹ موبائل فون کی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے مرتب کردہ پی سی ون کی وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور مطلوبہ بجٹ بھی منظور ہوگیا ہے، ملک میں جلد ہی ’’میڈ ان پاکستان اسمارٹ موبائل فون‘‘ کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ شروع کردی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 888995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888995/ایم-کیو-گلگت-بلتستان-کے-انتخابات-میں-بھرپور-طریقے-سے-حصہ-لے-گی-امین-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org