0
Monday 28 Sep 2020 22:16

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں خواتین اور بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان کو کیمپس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے کیمپس پولیس کی مدد سے پشاور کے انعام نامی نوجوان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے کیمپس تھانہ منتقل کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں اس قسم کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی، انتظامیہ نے کیمپس پولیس اور کیمپس سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 888997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش