0
Monday 28 Sep 2020 23:20

شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا امدادی فنڈ ریلیز

شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا امدادی فنڈ ریلیز
اسلام ٹائمز۔ پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے پندرہ ہزار سے زائد آپریشن ضرب عضب کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کیلئے 18کروڑ سے زائد کے فنڈز ریلیز کردیئے۔ جو آئندہ ایک، دو دنوں میں شمالی وزیرستان کے تمام تصدیق شدہ متاثرہ خاندانوں میں سم میسج کے ذریعے حسب معمول تقسیم کئے جائینگے۔ پی ڈی ایم اے کمپلیکس ایمرجینسز ونگ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے وہ متاثرہ خاندان جو ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں ان میں سے ہر ایک تصدیق شدہ خاندان کو 12 ہزار فی خاندان موبائل سم میسج کے ذریعے موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔ ترجمان کے مطابق یہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو دی جانے والی نقد امداد کی 73ویں قسط ہے، جو 15 ہزار 229 خاندانوں کو دی جا ئے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان ثبت خیل نے بتایا کہ متاثرین کے ساتھ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ مالی امداد کے علاوہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر غذائی مواد پر مشتمل راشن پیکج اور موسم کے مطابق دیگر ضروریات بھی دی جاتی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات میں صوبے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے، اور مصیبت زدہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش