0
Monday 28 Sep 2020 23:26

انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ 

انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے سے غریب آدمی کے لئے علاج کرنا ممکن نہیں رہا، حکومت نے بغیر سوچے سمجھے ادویات کی قیمت بڑھا کر عام آدمی کو زندہ درگور کر دیا، ایک سال میں تین بار قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کی 72 سالہ تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیا گیا، عام آدمی سے علاج کی سہولیات بھی چھین لی۔ ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چوک حسین آگاہی پر احتجاجی مظاہر ےسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ملک اقبال ڈوگر، شیخ سلیم، ملک مقبول کھوکھر، مسعود خان، ملک اقبال ڈوگر، شیخ عمر، ملک صابر علی، ملک زیبر سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلطان محمود ملک، اقبال جاوید اور شیخ سلیم، ملک مقبول کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڑ توڑ دیے، عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے تھے حکمرانوں نے بیمار لوگوں کے علاج کے راستے بھی بند کردیے۔ سلطان محمود ملک نے مزید کہا کہ دال، چینی، آٹا، گھی اور سبزیاں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں، حکومت ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، عوام کو فائدہ کے بجائے سرمائے دار کو مفاد پہنچانے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے، مدینہ کی ریاست کا خواب دکھا کر مفاد پرستوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا ایشو کرنا بھی ایک ڈرامہ ثابت ہوا، چھوٹے تاجروں سمیت عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین جا رہا ہے، ٹیکس پر ٹیکس لگا کر ملک معشیت کا دھڑن تختہ کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے ورنہ تاجر برادری سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 889015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش