QR CodeQR Code

شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا

28 Sep 2020 23:36

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، تاہم وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔ واضح رہے کہ شہریار آفریدی اپنی شعلہ بیانی کیوجہ سے مشہور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کی کابینہ سے چھٹی ہوگئی ہے، ان سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، تاہم وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔ واضح رہے کہ شہریار آفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے مشہور ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے انہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان تفویض کیا تھا، تاہم بعد میں انہیں وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) اور انسداد منشیات تفویض کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 889017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889017/شہریار-آفریدی-سے-وزیر-مملکت-کا-عہدہ-واپس-لے-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org