QR CodeQR Code

آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے جانا ہے، آصف زرداری

28 Sep 2020 23:45

شریک چیئرمین پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باہر نکلی تو موجود حکومت کو گھر جانا پڑے گا اور پھر عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔ شریک چیئرمین پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔

سابق صدر زرداری نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا تو ہے، ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جارہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 889018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889018/آج-شہباز-شریف-اندر-گئے-ہیں-کل-ہم-سب-نے-جانا-ہے-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org