QR CodeQR Code

عراق، دارالحکومت کے اندر 2 امریکی فوجی قافلوں پر بم حملہ

28 Sep 2020 23:50

مقامی میڈیا کیمطابق دارالحکومت بغداد کے علاقوں اللطیفہ اور الدورہ کے اندر امریکی فوج کے 2 الگ قافلوں کو سڑک کنارے نصب بموں کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ قاصم الجبارین نامی مزاحمتی فورس نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی و مشرقی حصے کے اندر 2 امریکی فوجی قافلوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی قافلے پر پہلا بم حملہ بغداد کے جنوب میں واقع اللطیفیہ نامی علاقے کے اندر وقوع پذیر ہوا جب امریکی فوجی گاڑیاں سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئیں جبکہ دوسرا حملہ بغداد کے مشرقی حصے میں واقع الدورہ نامی علاقے میں ہوا۔ دوسری طرف تازہ منظر عام پر آنے والی عراقی مزاحمتی فورس قاصم الجبارین نے ان دونوں بم حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے جبکہ ان دھماکوں میں ہونے والی کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اسی مزاحمتی گروہ کی جانب سے گذشتہ بدھ کے روز صوبہ بابل اور دارالحکومت بغداد کے اندر امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 889022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889022/عراق-دارالحکومت-کے-اندر-2-امریکی-فوجی-قافلوں-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org