QR CodeQR Code

مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا

ملتان، چہلم امام حسین(ع) کے سلسلے میں عزاداروں کی ایس ایس پی آپریشن سے ملاقات

28 Sep 2020 23:56

 ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے شرکاء کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ لائسنس داران اور مذہبی رہنماوں کیطرف سے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان آصف امین اعوان نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ کے ہمراہ سی پی او آفس ملتان میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں شفقت حسین بھٹہ، مزین عباس چاون، پروفیسر مظہر حسین گیلانی، حسنین بخاری، سید علی رضا گردیزی، حاجی خضر عباس، حسن رضا مشہدی، اصغر عباس نقوی، سید مبشر نقوی، انجینئر سخاوت حسین دیگر لائسنس داران اور مذہبی رہنما میٹنگ میں شریک ہوئے۔ انچارچ سکیورٹی شبانہ سیف بھی میٹنگ میں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کے دوران تمام لائسنسداران کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے شرکاء کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔ لائسنس داران اور مذہبی رہنماوں کی طرف سے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید ان کی طرف سے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی کہ مجالس اور جلوسوں کے مقررہ روٹس اور اوقات میں آغاز و اختتام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 889025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889025/ملتان-چہلم-امام-حسین-ع-کے-سلسلے-میں-عزاداروں-کی-ایس-پی-آپریشن-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org