QR CodeQR Code

مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر پھر ہرزہ سرائی کی، فیصل واوڈا

29 Sep 2020 01:47

مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے لکھا کہ بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے، آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج پھر مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجرموں کا بادشاہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے، مجرموں کی شہزادی نے آج پھر اداروں پر تنقید کی ہے۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 889036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889036/مجرموں-کی-شہزادی-نے-اداروں-پر-پھر-ہرزہ-سرائی-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org