QR CodeQR Code

عراق، حشد الشعبی نے تیل سے مالامال صوبہ دیالی میں داعشی حملہ ناکام بنا دیا

29 Sep 2020 02:08

ای مجلے بغداد الیوم کیساتھ گفتگو میں حشد الشعبی کے ترجمان نے صوبہ صلاح الدین کے اندر واقع علاس و العجیب نامی تیل کی تنصیبات کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حشد الشعبی نہ ہوتی تو صوبہ دیالی میں واقع تیل کی تنصیبات "خانۃ" بھی علاس و العجیب کے مانند مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہوتیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ترجمان نے اس مزاحمتی فورس کی جانب سے عراق کے مشرقی صوبے دیالی کے اندر ایک داعشی حملے کے ناکام بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی کے ترجمان سید صادق الحسینی نے ای مجلے بغداد الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعشی دہشتگرد صوبہ دیالی میں واقع تیل کی قدیمی ترین تنصیبات تک پہنچنا چاہتے تھے جبکہ حشد الشعبی کی جانب سے ہونے والی بروقت کارروائی کے باعث داعش کا یہ منصوبہ بھی خاک میں مل گیا ہے۔

سید صادق الحسینی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش گذشتہ 1 سال سے صوبہ دیالی میں واقع تیل کی تنصیبات "خانۃ" پر قبضہ جمانے کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ اس کی جانب سے اس مقصد کے لئے تاحال 6 شدید حملے بھی کئے گئے ہیں۔ حشد الشعبی کے ترجمان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ حشد الشعبی نے گذشتہ 1 سال کے دوران اس علاقے پر ہونے والے داعش کے شدید حملوں کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں صوبہ صلاح الدین کے اندر واقع علاس و العجیب نامی تیل کی تنصیبات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حشد الشعبی نہ ہوتی تو صوبہ دیالی میں واقع تیل کی تنصیبات "خانۃ" بھی علاس و العجیب کے مانند مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہوتیں۔


خبر کا کوڈ: 889037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889037/عراق-حشد-الشعبی-نے-تیل-سے-مالامال-صوبہ-دیالی-میں-داعشی-حملہ-ناکام-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org