0
Tuesday 29 Sep 2020 10:14

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتیں 84 ہوگئیں

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتیں 84 ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورونو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت یورپی یونین، روس اور دیگر ملکوں نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس آج متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک جھڑپوں میں دونوں ممالک کے شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش