QR CodeQR Code

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتیں 84 ہوگئیں

29 Sep 2020 10:14

خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورونو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت یورپی یونین، روس اور دیگر ملکوں نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس آج متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک جھڑپوں میں دونوں ممالک کے شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889051/ا-رمینیا-اور-ا-ذربائیجان-کے-درمیان-جھڑپیں-ہلاکتیں-84-ہوگئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org