QR CodeQR Code

ڈبلیو ایچ او غریب ممالک کو تیز کورونا تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرے گا

29 Sep 2020 10:22

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہو سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ تک آجائیں گے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہو سکیں گے۔ فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیے جائیں گے۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آ جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائےگا۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار ہو گئی جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں اور کیسز کی تعداد 73 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جہاں اموات 96 ہزار اور مریضوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 889053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889053/ڈبلیو-ایچ-او-غریب-ممالک-کو-تیز-کورونا-تشخیصی-ٹیسٹ-فراہم-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org